Breaking News

عائشہ اکرام کا ساتھی ’ ریمبو‘ کون ہے؟ کس خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اسکے والدین کیسی زندگی گزار رہے ہیں؟ سب کچھ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے الزامات کے بعد گرفتار ہونے والے ریمبو کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہم ڈر کی وجہ سے پیروی کیلئے لالہ موسیٰ سے لاہورنہیں آ رہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ اگرآپ لاہور آؤ گے توآپ کو بھی پکڑ لیں گے، ہمارے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ۔

ہم ریمبو کی رہائی کیلئے کیس کی پیروی کیسے کریں،عائشہ اکرم نے ایک بارہمارے گھر رات قیام بھی کیا،جب سے گریٹراقبال پارک کا واقعہ ہوا ریمبو تب سے ان کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اوربیمار ہونے پر اسے گھربھجوایا گیا۔ ایک انٹر ویو میں ریمبو کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں صرف اتنامعلوم کہ ریمبو ٹک ٹاک بناتاہے، عائشہ اکرم والاواقعہ ٹی وی پر دیکھا۔انہوں نے کہاکہ ریمبو گھر ہوتا تھاتوعائشہ اکرم فون کر کے اسے لاہو ربلا لیتی تھی اور نہ آنے کی صورت میں دھمکیاں دیتی تھی۔ ریمبو کے والداور والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے تین بچے ہیں اور ہر وقت اپنے باپ کو یاد کرتے ہیں۔ریمبو کے چھوٹے بھائی نے کہا یہ عورت صرف شہرت کے پیچھے بھاگ رہی ہے،اس نے سارے پاکستان کے مردوں کو بدنام کیا۔ عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال میں ریمبو کو 10لاکھ روپے دئیے ہیں، وہ اپنی تنخواہ60سے70ہزار بتاتی ہے کیا اس تنخواہ سے10لاکھ جوڑ ے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن سے میاں صاحب کا یہ پیغام آیا ہے کہ آپ سپورٹ کریں، یہی ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہونا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی موضوع بحث ہے۔حکومت کی جانب سے تاحال نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

About admin

Check Also

استقبال کی تیاریاںشروع۔۔ نواز شریف کب وطن واپس پہنچ رہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *