گندی فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا افراد کو آدمی نے اس عادت سے چھٹکارا پانے کا طریقہ بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گندی فلموں کی لت انسان کی ذ ہنی و جسمانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔ اب ایک لائف کوچ نے اس قبیح لت سے نجات پانے کا ایک طریقہ لوگوں کو بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پاﺅل شیپرڈ نامی اس ماہر نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

جس میں اس نے بتایا کہ ”فحش فلمیں دیکھنے کی لت کئی پہلوﺅں سے انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی اور انہیں تبا ہ کرتی ہے۔ یہ انسان کی جسمانی صحت کو بھی تبا ہ کر ڈالتی ہے۔ اس لت میں مبتلا شخص کا ذہن اپنی ’وائرنگ‘ اس نئے طریقے سے کرنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ آدمی حقیقی انسان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کی بجائے فحش فلمیں دیکھنے کو ترجیح دینے لگتا ہے۔ اس کے بعد عضو مخصوصہ کی کجی و لاغری، ذہنی پریشانی، جسمانی تعلق میں کمزوری اور دیگر ایسے عارضوں کی شروعات ہوتی ہے۔“ پاﺅل شیپرڈ نے بتایا کہ ”اگر آپ کو ایسی فلموں کی لت سے نجات حاصل کرنی ہے تو آپ کو اپنے ذہن کو ’ری سٹارٹ‘ کرنا پڑے گا۔ ذہن کو ری سٹارٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایسی فلموں سے مکمل طور پر خود کو دور کر لیں، ایسی فلموں یا ان کی وجہ سے لاحق ہونے والے کسی بھی عارضے پرہونے والی شرمندگی سے گریز کریں اور اس لت کا علاج کروائیں۔ اپنے فون اور دیگر ڈیوائسز پر فحش اشتہارات کو نمودار ہونے سے روکیں۔ ایسی فلمیں دیکھنے اور خود لذتی کی لت عام طور پر ذ ہنی پریشانی سے نجات کا سبب ہوتی ہیں چنانچہ خود کو ذ ہنی پریشانی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ورزش باقاعدگی سے کریں اور خود کو پرسکون رکھنا سیکھیں۔

About admin

Check Also

افسوسناک خبر : ڈرامے کا سین حقیقت بن گیا ، اداکار اعجاز اسلم کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *