نیوزی لینڈ کے لیے شرمناک لمحہ، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز نے آج پاکستان آنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی اور کمنٹیٹرز مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔تاہم اس معاملے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے آج پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں پاکستان جا رہا ہوں، میرے ساتھ اور کون کون آرہا ہے؟ جب کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلے ون ڈے میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں تھیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس صورت حال میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جس کی بنیاد پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا ، پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور بہترین انتظامات کیئے جا رہے ہیں ۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *