پاکستان سے دشمنی یا حقیقت۔؟۔ نیوزی لینڈ کو کرکٹ ٹیم کے خلاف تھر یٹ کس خفیہ ایجنسی نے کیا۔۔ ؟نام سامنے آنے پر پوری دنیا حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی اور کمنٹیٹرز مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔تاہم اس معاملے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے خلاف تھر یٹ کی اطلاع فائیوآئیز کی جانب سے دی گئی تھی۔فائیو آئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا،کنیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انیٹنلی جینس اتحاد ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ اطلاع قابل بھروسہ تھی ،جس کے بعد نیوزی لیںڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پی سی بی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کیا جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی ٹیلی فون پر رابطے ہوئے اور ان رابطوں کے بارہ گھنٹے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے خطرات کی نوعیت نہیں بتائی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اطلاع قابل بھروسہ تھی اور فوری اقدام ضروری تھا۔واضح رہے کہ فائیوآئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا،کنیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انگلش بولنے والے پانچ جمہوری ملکوں پر مشمتل اینٹلی جینس شئیرنگ انتظام ہے،جو سردجنگ کے دوران سوویت یونین پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے آج پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں پاکستان جا رہا ہوں، میرے ساتھ اور کون کون آرہا ہے؟

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *