پہلا اسلامی ملک جس نے افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرلیا۔۔بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلا اسلامی ملک جس نے افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغانستان میں افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ترکی اور طالبان کے درمیان بات چیت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ افغان طالبان اور ترکی معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔افغان طالبان اور ترکی کے درمیان کابل ائیر پورٹ کے انتظام کے حوالے سے بھی سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ماضی میں افغان طالبان اور ترکی ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں، تاہم اب دونوں کے درمیان دوریاں کم ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اہم بیان جاری کیا گیا۔سہیل شاہین نے کہا کہ ترکی کی فوجیں جب افغانستان میں تھیں تو ہم اس کی مخالفت کرتے تھے، اب ہم ترکی کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔تاہم افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی خبروں کے حوالے ترک حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے ترکی کے صدر طیب اردگان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکی نے طالبان کے ساتھ کابل میں اپنی پہلی بات چیت کی ہے۔ ترک صدر کے مطابق کابل سے امریکی انخلا کے بعد ہوائی اڈے کا انتظام سنھبالنے کے لیے طالبان کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی نے اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے نکال دیا ہے، البتہ ایک چھوٹا تکنیکی گروپ کابل میں موجود ہے، جو تکنیکی امور میں مدد کر رہا ہے۔

About admin

Check Also

اُسامہ بن لادن زندہ؟اہم خط منظر عام پر؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) القائدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نے القاعدہ پر اس وقت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *