اُسامہ بن لادن زندہ؟اہم خط منظر عام پر؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) القائدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نے القاعدہ پر اس وقت کے نائب امریکی صدر جوبائیڈن کو جا ن  سے ما ر نے سے منع کیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن نے القاعدہ کو ایک خط لکھا  جس میں انہوں نے حکم دیا تھا۔

کہ جوبائیڈن کو ہرگز ختم مت کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن نے خط میں کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کو ما ر نے کی صورت نااہل جوبائیڈن صدر بن جائیں گے، جس سے امریکہ کو سخت نقصان پہنچے گا۔خط میں انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں جاری کارروائیوں کا رخ سیدھا امریکہ کی جانب موڑا جائے۔اسامہ بن لادن نے اپنے خط میں ہدایت کی تھی کہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ اور سابق سی آئی اے چیف کے بارے میں منصوبہ بندی کی جائے۔واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کی فوری واپسی اور طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر جوبائیڈن نے تاریخ میں سب سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ماضی میں امریکہ کو اتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو اور میں نہیں جانتا اسے فوجی شکست کہوں یا نفسیاتی شکست۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک خوفناک وقت ہے۔ افغانستان میں افواج بھیجنے کا فیصلہ ملک کی تاریخ کا سب سے برا فیصلہ تھا کیونکہ مجھے افغانستان کی حکومت اور اشرف غنی پر کبھی بھی بھروسہ نہیں تھا۔

About admin

Check Also

پہلا اسلامی ملک جس نے افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرلیا۔۔بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلا اسلامی ملک جس نے افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *