اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام، الیکشن کمیشن کو مطمئن نہ کرپائے۔ نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی بنائی کمیٹی نے سافٹ وئیر ، کوالٹی ، سیکیورٹی اور مینو فیکچرنگ پر خدشات کا اظہار کردیا۔
اور کہا موجودہ صوتحال میں ووٹر کی رازداری برقرار نہیں رہے گی ۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ ای وی ایم کا ڈیٹا کہاں اسٹور ہوگا؟ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کی ٹیسٹنگ ، ڈیزائنز ، ٹیکنیکل فنکشنز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ دوسری جانب سابق رکن قومی اسمبلی طلعت مہیسر نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی اور وکٹ گرا دی۔پی ٹی آئی رہنما طلعت مہیسر نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق طلعت مہیسر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔طلعت مہیسر دادو سے تعلق رکھتے ہیں۔طلعت مہیسر رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکےہیں۔انہوں نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق طلعت مہیسر جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔طلعت مہیسر اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔انہو ں نے 20 جون 2018ء کو ساتھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے طلعت مہیسرنے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔