Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون عالم اسلام کی بڑی شخصیت کا انتقال پوری امت سوگ میں ڈوب گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج کے دن عالم اسلام کی ایک اہم ترین شخصیت کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔

قرآن پاک اور صحیح بخاری کے انگریزی مترجم ڈاکٹر محسن خان 94 برس کی عمر میں مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے،مسجد نبوی ﷺ میں ان کی نماز جناز ہ ادا کی گئی اوراِنہیں جنت البقیع میں سپر دخاک کردیا گیا،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر،ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرحوم کی دینی خدمات خصوصا قرآن اور صحیح بخاری کے انگریزی تراجم کے حوالے سے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ڈاکٹر محسن خان 1927کو افغانستان میں پیدا ہوئے,ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان میں آباد ہوگیا،اُنھوں نے لاہور سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اورپھر وہ لندن چلے گئے جہاں اُنھوں نے یونیورسٹی آف ویلز سے میڈیکل کی مزید اعلی تعلیم حاصل کی,اِس کے بعد مدینہ کا رخ کیا جہاں کیا جہاں وہ درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے۔اِس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محسن معروف عالم دین شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ کی سرپرستی اور علمی صحبت میں رہے۔علامہ ابن بازؒ ہی نے ڈاکٹر محسن کو قرآن مجید کے آسان انگریزی ترجمہ و تفسیر لکھنے پر قائل کیا۔اس کے بعد ڈاکٹر محسن نے اس عظیم کام کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔انہوں نے نوبل قرآن کے نام سے قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ کیا، جسے بے حد مقبولیت حاصل ہو ئی۔ اس کےبعد یہ ترجمہ و تفسیر مسلسل شائع ہوتا رہا۔اس تفسیر میں احادیث کی روشنی میں آیات کی تشریح کی گئی۔سب سے زیادہ احادیث صحیح البخاری سے اخذ کی گئیں،احادیث کی روشنی میں آیتوں کی تشریح و توضیح قرآن فہمی کا سب سے معتبر ذریعہ ہے۔اس ترجمہ و تفسیر میں زبان بھی آسان اور عام فہم استعمال کی گئی ہے۔

About admin

Check Also

سپریم کورٹ آف پاکستان کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، وجہ کیا بنی ؟آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں نیا موڑ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت، عدالت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *