اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک جوڑے کو اپنے بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹیسٹ کا ایسا نتیجہ آ گیا کہ دونوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست یوٹاہ کے رہنے والے جوڑے نے مذاق میں اپنے 12 سالہ بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا۔
جس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ میں بچے کی ماں تو وہی تھی لیکن باپ کا نام نامعلوم لکھا گیا تھا۔ امریکی جوڑے نے بیٹے کی پیدائش کیلئے آئی وی ایف کا طریقہ اپنایا تھا۔ ڈی این اے رپورٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ کلینک والوں نے غلطی سے خاتون کے انڈوں کو کسی اور شخص کے سپرمز کے ساتھ مکس کردیا تھا۔ بجلی بن کر گرنے والی اس خبر کے بعد اس جوڑے نے کلینک کے خلاف کیس دائر کردیا۔ دوسری جانب ملک ریاض کے نواسےزوریز ملک نے ماڈل علیزے گبول سے دوسری شادی کر لی ،دونوں نے چھ ماہ قبل ترکی میں نکاح کیا تھا ۔ نیونیوز کے مطابق ملک ریاض کے نواسے زوریز ملک اور ماڈل علیزے گبول کی شادی پر فیملی میں اختلافات بڑھ گئے ۔ زوریز ملک کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی ہیں ۔زوریز ملک اور ماڈل علیزے کا نکاح چھ ماہ قبل ترکی میں ہوا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض زوریز ملک کی دوسری شادی کے سخت خلاف تھے زوریز ملک کی پہلی شادی ان کی خالہ کی بیٹی زینب ملک سے انجام پائی تھی ۔ یاد رہے کہ ماڈل و اداکار علیزے زوریز ملک سے 13 سال بڑی ہیں۔