Breaking News

نابالغ لڑکی نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے کر اسے بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا، گھر والوں سے 9 مہینے تک یہ سب کچھ کیسے چھپائے رکھا؟ ناقابل یقین کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں بُرائی بہت تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے اور ایسے ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ جان کر بے حد افسوس ہوتا ہے۔ بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کے علاقے ورار میں پولیس نے اپنے ہی نومولود بچے کو جان سے ما ر نے کے الزام میں 16 سالہ لڑکی کو گر فتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں مغربی ورار میں ایک بلڈنگ کے نیچے سے نومولود بچے کی لا ش ملی جس کے بارے میں علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو بچے کی ماں کے بارے میں کچھ نہ جان سکے کیونکہ عمارت میں تین حا ملہ خواتین تھیں اور تینوں نے ہی ابھی تک بچے کو جنم نہیں دیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھایا تو ایک گھر کی گرل پر خون کے نشانات مل گئے۔ پولیس نے گھر میں موجود 16 سالہ لڑکی سے تحقیقات کیں تو اس نے بچے کو باتھ روم میں جنم دے کر دوسری منزل سے نیچے پھینکنے کے جرم سے انکار کیا۔ بعد ازاں اسے گائنا کالوجسٹ کے پاس لے جایا گیا تو اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ بچہ اسی کا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کے ایک 22 سالہ لڑکے سے تعلقات تھے جس کے باعث وہ حا ملہ ہوگئی۔ اس نے پکڑے جانے کے خو ف سے نو مہینے تک ڈھیلے کپڑے پہن کر والدین سے اپنا پیٹ چھپائے رکھا اور جب بچے کو جنم دیا تو اسے نیچے پھینک دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گر فتار کرلیا ہے جب کہ 22 سالہ نوجوان کے خلاف بھی زیا د تی کا مقد مہ درج کرلیا ہے۔

About admin

Check Also

ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 10 کلوگرام مٹر برآمد، دیکھ کرسیکیورٹی حکام بھی حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں جے پور ائیر پورٹ پرگزشتہ دنوں جب ایک پولیس آفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.