اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بعض اوقات انسان کے مُنہ سے ایسے الفاظ نکل جاتے ہیں کہ پھر وہ ان الفاظ پر پچھتا ہی سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر آئی ٹی عاطف خان کی زبان پھسلنے پر انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ صوبائی وزیرآئی ٹی عاطف خان اپنی تقریر کے دوران کہہ گئے۔
آپ کا بہت شکریہ آپ نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے،”سوری” الیکٹ کیا ہے۔تقریر کےدوران وزیر عاطف خان کے دلچسپ ریمارکس پر حاضرین نے زور دار قہقہے لگائے۔ حاضرین کی قہقہوں پر وزیر نے کہا چلیں اگر سلیکٹ بھی کیا ہے تو سلیکشن اچھی ہے۔اپنی تقریری جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 25ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماءمریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔ اب یہ شادی اختتام پذیر ہو چکی ہے اور نوبیاہتا جوڑا پہلی بار اکٹھے باہر گھومتا بھی پایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جنید صفدر پولو کے بہترین کھلاڑی ہیں ، چنانچہ وہ اپنی دلہن عائشہ کو پہلی بار باہر لے کر گئے تو کھیل کے میدان میں ہی لے کر گئے۔ کھیل کے میدان میں جنید اور عائشہ نے ایک فوٹوسیشن بھی کرایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل جنید کی شادی سیاسی حوالے سے تو زیربحث رہی تاہم شادی کے ایک فنکشن میں جنید کی طرف سے معروف گیت ’کیا ہوا تیراوعدہ‘ گانے کی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی اور لوگوں نے اس کے موسیقی کے ذوق اور گانے کی صلاحیت کی خوب تعریف کی۔