Breaking News

تعلیم تو گئی۔۔پاکستان میں سکولز ۔ پارکس اور ریسٹورنٹ ایک بار پھر بند کرنے کافیصلہ۔۔ حکومت نے اعلان کردیا، آج کی بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ، اسکول، تفریحی پارکس اور سینما بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہو گئی ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورت حال ہے۔

کورونا کے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے ، سکولز کھول دئے گئے ہیں ،لیکن ایس اوپیز پرعمل نہ ہواتوسکول دوبارہ بندکرادئیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں کرونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر سکول بند ہونگے یا کھلے رہیں گےاہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس طلب کیاگیا ہے کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کرینگے ، اجلا س میں تعلیمی اداروں میں کرونا ایس اوپیز بارے تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔ وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے مختلف آپشنز پر غور بھی کیاجائیگا ۔ تاہم کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری کو عہدے سے ہٹادیاجنہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہائوس کو بھجوا دیا ۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تووزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جو وزیراعظم آفس کوبھجوادیا گیا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 3سالہ دور میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے ہٹائے جانے و الے یہ چوتھے چیئرمین ہیں، ان کی جگہ جلد نئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی تعیناتی کاامکان ہے اس کیلیے مختلف نام زیر غور ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *