خاتون کو ہر ا سا ں کرنے کے الزام میں لاہور پولیس نے عامر لیاقت کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی خواتین کے ساتھ بد سلو کی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مینار پاکستان واقعہ ، اس کے بعد رکشہ میں بوسہ والا واقعہ اور چوہنگ میں ماں بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، یہ تمام واقعات عالمی سطح پرپاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔

تاہم رات گئے ضلعی پولیس نے خاتون کو ہر ا سا ں کرنے کے الزام میں عامر لیاقت نامی ملزم کو حر است میں لے لیا، ملزم دوستی کے لیے خاتون پر مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا۔  نجی ٹی وی چینل کے مطابق  سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی) ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے بتایا کہ ہر ا سانی  کے واقعات قابل برداشت نہیں، اس سلسلے میں پولیس کی زیر وٹالرنس پالیسی ہے، عامر لیاقت جیسے ملزموں کو قانون کی پوری طاقت کیساتھ ڈیل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گزشتہ تین چار دن سے خاتون پر دباؤ ڈال رہا تھا ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر  11 اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گجرانوالہ اور رحیم یار خان میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے  نوٹیفیکیشن  جاری کردیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن  15 ستمبر تک نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن  کے مطابق ان 11 اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ بند رہے گی،آوٹ ڈور ڈائننگ کورونا ایس او پیز کے ساتھ رات 10 بجے تک ہوگی۔ان ڈور فنگشنز بند ہونگے، آوٹ ڈور فنگشنز ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کی اجازت ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد تک مسافروں کے ساتھ چلے گی۔تمام واٹر سپورٹس اور سوئنگ پولز بند رہیں گے۔پبلک پارکس ایس او پیز کے ساتھ کھول سکتے ہیں۔جم خانہ جات میں ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس بند رہینگی۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *