Breaking News

بھارتی فلموں کی جان سمجھےجانے والے اداکار اچانک ہمیشہ کیلئے مداحوں کو الوداع کہہ گئے ، انتقال کی خبر سے مداح سکتے میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت کا جو  وقت مقرر ہو وہ آ کر ہی رہتا ہے۔بھارتی فلموں کی جان سمجھےجانے والے اداکار اچانک ہمیشہ کیلئے مداحوں کو الوداع کہہ گئے ، انتقال کی خبر سے مداح سکتے میں ۔۔۔ بھارتی مراٹھی فلم انڈسٹری کے اداکار اویناش کھرشکر دل کا دورہ پڑنے جان کی بازی ہار گئے ۔

فلم، ٹیلی ویژن سیریل اور پلے میں کامک کردار کی وجہ سے پہچانے جانے والے اویناش کھرشکر کو صبح کے وقت دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے بھارتی ریاست مہاراسٹرا کے شہر تھانے کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کی عمر 68 برس تھی اور وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔ اداکار اویناش کھرشکر 1978 سے مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جوکہ اپنے کامک کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے تھے۔ اویناش کھرشکر پلے، تھیٹر اور ٹیلی ویژن سیریل سمیت ’آئی تھور تجھے امپکار‘‘، لپوا چھپوی جیسی کئی سپر ہٹ مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری کو عہدے سے ہٹادیاجنہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہائوس کو بھجوا دیا ۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تووزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جو وزیراعظم آفس کوبھجوادیا گیا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 3سالہ دور میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے ہٹائے جانے و الے یہ چوتھے چیئرمین ہیں، ان کی جگہ جلد نئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی تعیناتی کاامکان ہے اس کیلیے مختلف نام زیر غور ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلے نعیم زمیندار کو ہٹاکر ہارون شریف کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا تھا۔

About admin

Check Also

ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 10 کلوگرام مٹر برآمد، دیکھ کرسیکیورٹی حکام بھی حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں جے پور ائیر پورٹ پرگزشتہ دنوں جب ایک پولیس آفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.