شادی کے تین ماہ بعد ہی خاتون کے ماں بننے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بعض اوقات انسان کوئی نہ کوئی ایسا کام کر بیٹھتا ہے کہ لاکھ چھپانے کے باوجود بھی چھپا نہیں سکتا ایسا ہی ایک واقعہ اب سامنے آیا ہے۔ جب ایک خاتون کے شادی کے تین ماہ بعد ہی ماں بننے پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ضلع غازی آباد میں تین ماہ قبل ایک شخص کی شادی ہوئی تھی۔ سہاگ رات کو دولہن کا ا تپیٹ بڑھا ہوا محسوس ہوو دولہا نے اس سے اس بارے میں پوچھا۔ جس پر دلہن نے بہانہ بنایا کہ شادی میں زیادہ کھانے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں گیس ہو گئی ہے۔ شادی کے کچھ روز بعد دلہن نے شوہر کو بتایا کہ وہ     حا ملہ ہو گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑے کو ڈاکٹر کے پاس جانے کا موقع نہیں ملا اور انہوں نے ڈاکٹر سے آن لائن رابطہ کر کے ادویات لینا شروع کر دیں۔ کچھ عرصے بعد خاتون کو کلینک لے جایا گیا جہاں اس کا الٹرا ساؤنڈ ہوا تو انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں نو ماہ کا بچہ پرورش پا رہا ہے۔ یہ سنتے ہی شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے کلینک میں ہی ہنگامہ شروع کردیا۔ اس نے اپنے سسرال والوں کو کلینک میں ہی بلوا کر اپنی بیوی کو ان کے ساتھ بھیج دیا۔ خاتون نے اپنے والدین کے گھر جا کر بچے کو جنم دیا۔ یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے کہ بچے کا اصل باپ کون ہے۔ دوسری جانب شوہر نے عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

Leave a Comment