فلائٹ اٹینڈنٹ نے جہاز کے باتھ روم میں جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، آگے سے انہوں نے ایسا بہانہ گھڑ لیا کہ کسی کو بھی ہنسی آجائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر ایک ایسا شرم ناک واقعہ سنایا ہے کہ سننے والوں کے گال شرم سے لال ہو گئے۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس فلائٹ اٹینڈنٹ نے بتایا ہے کہ ایک بار اس نے دوران پرواز جہاز کے ٹوائلٹ میں ایک مرد اور خاتون کو شرم ناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔

یہ جوڑا بھی فضائی سفر کے دوران جسما نی تعلق قائم کرکے میل ہائی کلب کا حصہ بننا چاہتا تھا۔  فلائٹ اٹینڈنٹ بتاتی ہے کہ ”مجھے میری ایک ساتھی نے بتایا کہ ٹوائلٹ میں ایک مرد اور خاتون اکٹھے داخل ہوئے ہیں۔ اس پر میں نے اپنی اس ساتھی سے کہا کہ چلو آﺅ، ہم اس ٹوائلٹ کو کھول کر دیکھتے ہیں۔ ہم نے جا کر دروازے پر دستک دی اور کہا کہ دروازہ کھولو، تو اندر سے آواز آئی کہ ’ایک منٹ۔‘ کچھ دیر کے بعد ان لوگوں نے دروازہ کھولا تو ہم نے کیا دیکھا کہ خاتون سیٹ پر بیٹھی تھی جبکہ مرد کھڑا ہوا تھا اور اس کی پینٹ کھلی ہوئی تھی۔ جب ہم نے ان سے پوچھ گچھ کی تو مرد کہنے لگا کہ وہ اس لڑکی کا کیئر ٹیکر ہے، اس لیے اس کے ساتھ ٹوائلٹ میں آیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت نے افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ ” رنگیناکار “ کو ملک میں داخلے کہ اجازت نہ دی اور دہلی ایئر پورٹ سے ہی ملک بد ر کر دیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی مجھے ایسے ملک بدر کیا گیا جیسے میں کوئی بہت بڑی مجرم ہوں۔افغان رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے اس اقدام کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بیان کی۔ امید تھی کہ بھارتی حکومت افغان خواتین کی مدد کرے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔

Leave a Comment