خبردار ہوشیا ر۔۔۔ پاکستانی بینکوں میں اکاونٹ کھولنے کے لیے دئے جانے والے نمبروں کو کس شرمناک کام کے لیے استعمال کیا جانے لگا ؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہمارے ملک میں نہ جانے کیا کیا شرم ناک واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ جان کر دلی افسوس ہوتا ہے ایک پاکستانی خاتون نے پاکستان کے ایک بینک میں اکاﺅنٹ کھولنے کی درخواست دی تو بینک کے ایک ملازم نے اس کے فون نمبر کا ایسا شرم ناک استعمال شروع کر دیا۔

کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس خاتون نے یہ واقعہ فیس بک گروپ ’سٹینڈ اپ فار پاکستان‘ میں بیان کیا ہے۔ خاتون نے لکھا ہے کہ اس نے گزشتہ دنوں میزان بینک میں اکاﺅنٹ کھلوانے کی درخواست دی اور اپنی تفصیلات بینک کو مہیا کیں۔ اگلے ہی دن اسے ایک اجنبی پاکستانی نمبر سے کالز اور پیغامات آنے شروع ہو گئے۔خاتون نے جب کالزکرنے اور پیغامات بھیجنے والے سے پوچھا کہ وہ کون ہے تو اس نے اپنا نام بتا دیا اور کہا کہ وہ اس سے دوستی کرنا چاہتا ہے۔ آدمی نے خاتون کو اپنی ایک تصویر بھی بھیج دی۔ خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں نے اس آدمی کو انٹرنیٹ پر تلاش کرنا شروع کیا تو بالآخر مجھے اس کا لنکڈان اکاﺅنٹ مل گیا جس سے میرا شک درست ثابت ہو گیا۔ مجھے شک تھا کہ یہ میزان بینک ہی کا کوئی ملازم ہو سکتا ہے کیونکہ کسی پاکستانی نمبر سے آج تک اس طرح کی کالز اور پیغامات نہیں آئے۔ “ رپورٹ کے مطابق خاتون نے ملزم کے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کے سکرین شاٹس بھی اپنی پوسٹ میں شیئر کی ہے اور اس کے خلاف میزان بینک کی انتظامیہ کو شکایت درج کروا دی ہے۔

Leave a Comment