Breaking News

میں مزید کام نہیں کر سکتا۔۔پاکستان کی بڑی شخصیت نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی اطلاع عمران خان کو دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میں مزید کام نہیں کر سکتا ، پاکستان کی اہم ترین شخصیت نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی اطلاع وزیر اعظم عمران خان کو دیدی ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیوں کہ احسان مانی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے عہدے کی میعاد میں توسیع لینے سے معذرت کی تھی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کی اطلاع وزیر اعظم کو دے دی ہے ، چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رمیز راجہ کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا وہاں کیسز میں اضافہ نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور نہیں ہو رہا لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) ایک دو روز میں صورتحال کا جائزہ لے گی اور جن شہروں میں کورونا شرح میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی وہاں پابندیاں برقرار رہیں گی۔ پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ ویکسی نیشن پر ہے، یہی وجہ ہے کہ ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے اور اس وقت ملک میں 3ہزار موبائل ویکسی نیشن یونٹ فعال ہیں۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.