Breaking News

وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کا امکان! دونوں میں ملاقات کب اور کہاں ہوگی؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی آئندہ ماہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، جہاں وہ تقریر بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے جنرل اجلاس سے قبل یا بعد میں سائیڈ لائن پر جوامریکی صدر جوبائیڈن اور عمران خان کی ملاقات کی کوشش بھی کی جائے گی۔  دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے پیپلز پارٹی سے زیادہ ہمارے رابطے ہیں ، گروپ کا بزدار کیخلاف عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹوینٹی فورنیو زکے پروگرام دستک میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اگر 22 ممبران موجود ہیں تو ہمارے ساتھ لسٹ شیئرکریں، ہم عدم اعتماد لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ سے پیپلز پارٹی سے زیادہ ہمارے رابطے ہیں ، گروپ کا بزدار کیخلاف عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی آنے والے وقت میں شہنشائے کرکٹ بنیں گے۔ یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم نے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو 109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے اوردوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی نہ صرف پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.