اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماضی کے معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے اکلوتے بیٹے اور بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان ہیرو ابھیشک بچن کا شمار بالی وڈ کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے چند سال قبل اُن کی شادی ملکہ حسن ایشوریہ رائے سے ہوئی تھی تاہم اب ابھیشک بچن کے بارے میں ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔
معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران ز خمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے دائیں ہاتھ میں ز خم آئے ہیں جس کے باعث وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں گزشتہ دو روز سے زیرِ علاج ہیں۔تاہم حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار کے والد اور بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ ابھیشیک کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔دوسری جانب ایشوریا رائے اِن دنوں مدھیا پردیش میں اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جب کہ ان کی بیٹی ارادھیا بھی ان کے ساتھ وہیں موجود معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران ز خمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے دائیں ہاتھ میں زخم آئے ہیں جس کے باعث وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں گزشتہ دو روز سے زیرِ علاج ہیں۔تاہم حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار کے والد اور بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ ابھیشیک کو دیکھنے اسپتال پہنچے۔دوسری جانب ایشوریا رائے اِن دنوں مدھیا پردیش میں اپنی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جب کہ ان کی بیٹی ارادھیا بھی ان کے ساتھ وہیں موجود ہیں۔