Breaking News

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا !مفتاح اسماعیل کے بعد کس کس نے استعفیٰ دے دیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلے تو تریک انصاف کے لئے ایک بُری خبر،تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی، سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت مہیسر نے بھائیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر طلعت مہیسر پی ٹی آئی سندھ کی صوبائی کابینہ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہےتھے۔

مسلم لیگ ن سندھ میں استعفوں کی صورت میں مفتاح اسماعیل سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔مزید چار استعفوں کے ساتھ اب تک نو عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ن سندھ میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وائس چئیرمین عبداللطیف نیازی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ جنرل سیکریٹری ضلع غربی سردار محمد نذیر نے بھی استعفی دے دیاہے۔ اس کے علاوہ صدر ڈسٹرکٹ کیماڑی ظہیر جہانگیری مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کیماڑی راجہ عمران بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل ن لیگ کے پانچ رہنما بھی اپنے استعفے دے چکے ہیں۔ن لیگ سندھ کے اب تک نو عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عالمی سطح پر سازش ہورہی ہے جس میں ایک سپرپاور اور ایک عرب ملک بھی شامل ہے، اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلیے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ہارون الرشید نے نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاکمیں جانے سے روکنا ہے ۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.