Breaking News

کیا ہونے والا ہے؟ پرویز مشرف کےحوالے سےطا لبا ن کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان طا لبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا اور دیگر غیرملکی افواج وعدے کے مطابق اپنی ڈیڈلائن تک انخلاء کرلیں، امریکا اور نیٹوافواج 31اگست تک انخلاء مکمل کرلیں، ڈیڈلائن میں توسیع نہیں دی جائے گی، اگر امریکا نے مقررہ ڈیڈلائن کے اندر انخلاء نہ کیا توآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی سزا سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ اس وقت پرویز مشرف ہمارا موضوع نہیں ہے، ہمارے پاس افراد کی کوئی فہرست نہیں،نہ کسی کو گر فتا ر کیا، بےوفا ممالک اور لوگوں کی فہرست طویل ہے وقت آنے پر بات کریں گے، پاکستان یا کسی ملک کیخلاف کاروائی کی اجازت نہیں ہوگی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان طا لبا ن نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کا راستہ عام شہریوں کیلئے بند کردیا ہے، غیرملکی ایئرپورٹ جاسکتے ہیں، امریکا افغان لوگوں کو لالچ دے رہا ہے ،افغان شہریوں سے درخواست ہے وہ پریشان نہ ہوں، ہمارے بھائی ہیں،ایئرپورٹ پر موجود شہری گھروں کو واپس جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔افغانستان کو سائنسدانوں، انجینئرز اور ڈاکٹرز اور تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے،افغان عوام باہر جانے کی بجائے ملک میں ہی رہیں اور افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کریں، تمام بینکوں نے آزادی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے، لوگ بینکوں سے رقم نکلوا سکتے ہیں۔اداروں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی تو خواتین بھی کام پر جاسکیں گی، سکول کھلے ہوئے ہیں طلباء سکول جارہے ہیں۔سفارتکاروں اور سفارتخانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، ہم عام معافی کے اعلان پر قائم ہیں، کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں مخلوط حکومت بنائیں اور آگے بڑھیں۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.