اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیا عام افغان شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں۔ افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد کابل ائیر پورٹپر موجود ہیں اور کسی بھی طرح افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں چاولوں کی ایک پلیٹ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ پانی کی بوتل کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دی جا رہی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے شمالی گیٹ کی طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں، تین کلومیٹر تک گاڑیوں میں بیٹھے مسافر شمالی دروازے جہاں افغان فورسز تعینات ہیں ان تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ کابل میں سڑکوں پر معمول کی صفائی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ یہاں طالبان نے اپنا الگ میئر مقرر کیا ہے لیکن سابقہ میئر بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ بھارتی شہر کرناٹک کی ٹریفک پولیس نے متعدد لگژری گاڑیوں کے ساتھ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے نام رجسٹرڈ سفید رائلزرائس کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ بھارتی ٹریفک پولیس نے بنگلور کے پوش علاقے یوبی سٹی میں ریڈ کیا جہاں سے لینڈ روور، پورچے اور جیگوار سمیت7 گاڑیوں کوٹیکس کی عدم ادائیگی، نامکمل کاغذات اور انشورنس نہ ہونے باعث پکڑا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے نام رجسٹرڈ رائلزرائس سلمان خان نامی35 سالہ شخص استعمال کر رہا تھا۔ سفید رولس رائس فینٹم امیتابھ بچن کو فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے 2007 میں تحفے میں دی تھی۔ امیتابھ بچن نے گاڑی2019 میں بابو نامی شخص کو فروخت کی۔