اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں کی سانس دبا کر اپنے ہی بچے کو ما ر نے کی کوشش،واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ہسپتال میں موجود نرسز نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کو بچا لیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی والدہ نے سانس کی تکلیف کا بتایا تھا۔
جس پر بچے کو ہسپتال داخل کیاگیا،اس دوران ثنا نامی خاتون نے اپنے بچے کو ما ر نے کی کوشش کی تاہم نرسز نے بچے کو بچا لیا،بچے کی حالت اب بہتر ہے اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔ سپیشل کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر سارہ احمد نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں کی جانب سے اپنے ہی بچے کو جان سے ما ر نے کی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے مطابق بچے کی ماں ثنا بچے کو مو ت کے گھا ٹ اتارنا چاہتی تھی ۔بچے کی عمر 8 ماہ ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔سارہ احمد کے مطابق بچہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی حفاظتی تحویل میں بالکل محفوظ ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔نیچے ویڈیو دیکھئے۔