Breaking News

ہمارے لیے عورتیں گوشت کی دکانیں ہیں ۔۔۔۔نامور اداکارہ کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی”

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا تھاجس میں ایک خاتون کے ساتھ دو ڈاکوؤں نےدوران واردات زیا د تی کی تھی جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے ز یا د تی کے واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان بھی بول پڑیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں سعادت حسن منٹو  سے منسوب   قول شیئرکیا جس کے مطابق  ” ہمارے ہاں عزت کی حقدار صرف گھر کی عورتوں کو سمجھا جاتا ہے۔ با قی عورتیں ہمارے لیئے گو شت کی دکانیں ہیں، جن کے باہر ہم کتو ں کی طرح زبان لٹکائے کھڑے نظر آتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ” پھا نسی دے دو، ہلا ک کر دو، سر عام شر مندہ کرو، اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ یہ مسئلہ ہمارے معاشرے میں اندر تک سرایت کرچکا ہے، اس کی جڑیں اتنی گہری ہوچکی ہیں کہ آفیسر نے بھی کہا کہ متاثرہ خاتون کو اس وقت گھر سے نہیں نکلنا چاہیے تھا، یہ ہے ہمارے معاشرے کا اصل چہرہ، ہم بے حس ہوچکے ہیں اور ہمیں ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔” ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ہم ایسے ما ئنڈ سیٹ کو قبول کیوں کرتے ہیں ؟ ہم جر م کرنے والے کی بجائے متاثرہ سے ہی سوال کیوں کرتے ہیں؟ کیونکہ جن کے باہر ہم کتوں کی طرح زبان لٹکائے کھڑے نظر آتے ہیں”۔ واضح رہے کہ سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سوشل میڈیا پر بہت بحث مباحثہ ہوا تھا اور حکومت نے اس کا سخت نوٹس لیا تھا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *