رات 3 بجے لڑکی کے پیٹ میں درد، ایمبولینس کا انتظار کرتے کرتے بچے کو جنم دے دیا، 9 ماہ تک حمل کا پتہ کیوں نہیں چلا؟ ڈاکٹرز بھی چکرا کر رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نو ماہ تک اپنے حمل سے بے خبر رہنے والی ایک لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا۔ مانچسٹر ایوننگ نیوز کے مطابق 14 اگست کی رات کو 20 سالہ جارجیا فیملی ڈنر سے واپس آ کر اپنے 27 سالہ پارٹنر کیلون کے ساتھ سونے چلی گئی۔

رات کو تین بجے اس کے پیٹ میں شدید درد اٹھا جس پر ایمبولینس کو کال کی گئی تاہم ایمبولینس نے پہنچنے میں چھ گھنٹے لگادیے۔ اس دوران جارجیا ایک صحت مند بچے کو جنم دے چکی تھی۔ جب ایمبولینس آئی تو جارجیا اور بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز بھی ان کا کیس حیران رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق جارجیا اور کیلون چار سال سے لِواِن ریلیشن میں رہ رہے ہیں۔ دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔ جارجیا مانع حمل ادویات لیتی تھی جس کی وجہ سے اس کی ماہواری نہیں آتی تھی۔ نو ماہ تک بھی اسے ماہواری نہ آئی تو اس نے اسے مانع حمل ادویات کا اثر سمجھا اور تب تک حمل سے بے خبر رہی جب تک اس نے بچے کو جنم نہیں دے دیا۔ دوسری جانب طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے ہی بہت سے لوگ افغانستان سے بیرون ملک جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بہت سے لوگ اب تک اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں اب بھی ایسے ہیں جو افغانستان چھوڑنے کے انتظار میں ہیں۔ ان لوگوں میں افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر جنرل ولی محمد احمد زئی کی ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے روایتی شلوار قمیض پہن رکھی ہے اور کندھے پر رومال رکھا ہوا ہے۔

Leave a Comment