اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موون سون کے آخری سپیل کے حوالے سے بڑی خبر،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کےتک پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ جب کہ گرد آلو ہواؤں کا بھی چانس موجود ہے۔
اس دوران سندھ، جنوبی اور جنوب مشرقی پنجاب کے زیادہ تر علاقے وقتاً فوقتاً بحیرہ عرب سے آنے والی تیز گردآلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوار اور خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات موجود رہیں گے۔اس دوران بالائی، وسطی پنجاب کے چند مقامات پر لوکل ڈویلپمنٹ کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔27 اگست بروز جمعہ سے 30 اگست بروز سوموار کے دوران مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے ایک درمیانی شدت کا سلسلہ خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوار، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سبب بنے گا۔یاد رہے جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مزید اگلے 10 دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کےجنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔پارٹی ذرائع کاکہناہےکہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہائوس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پرپارٹی سے استعفی دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ مارہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پرکارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔