’’ خدارا ہماری مدد کریں۔۔‘‘ کینسر میں مبتلا بچی کے والدین کی وزیر اعظم سے مدد کی اپیل، عمران خان نے کیا کِیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کم سن بچی کے والدین نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی کمسن بچی عروج ذرین ولد ذاکر اللہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی۔ ننھی عروج اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایک طرف جہاں کم سن بچی کے کینسر سے جنگ لڑنے میں مصروف ہے، عروج کے 6 کیمو ہوچکے ہیں جبکہ 8 کیمو اور ہونے ہیں۔ وہیں دوسری جانب عروج کے والدین نے وزیراعظم عمران خان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اُن سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔ عروج کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے لیکن والدین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عروج کے علاج معالجے میں مدد کریں۔تاہم وزیراعظم عمران خان یا اُن کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفر کرنے والے سعودی شہریوں پر تین سالہ پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ان ممالک میں سعودی شہریوں کے جانے پر پابندی عائد ہے۔ جو سعودی شہری اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گااس پر تین سال کے لیے پابندی عائد کر دی جائے گی جس کے بعد تین سال کے لیے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Comment