Breaking News

گریٹر اقبال پارک واقعہ، عائشہ اکرم کو جھپی ڈالنے والا لڑکا پہچان لیا گیا، لڑکی نے کنفرم کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکوت لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد سلو کی کے کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی ، متاثرہ لڑکی نے شناخت پریڈ کے دوران3 ملزمان کو پہچان لیا۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔

اب تک 40 گرفتار افراد کی شناخت پریڈ کی جا چکی ہے ، دوران شناخت پریڈ عائشہ اکرم نے 3 ملزمان کو کنفرم اور 2 کو مشکوک قرار دیا ، مزید 30 افراد کی شناخت پریڈ بھی جلد کی جائے گی۔شناخت ہونے والے ان 3 ملزمان کے بارے میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ تینوں ملزمان پورے واقعے میں شامل رہے ، اس گھناؤنے خواب سے جلد چھٹکارہ چاہتی ہوں ، جس کی وجہ سے میری والدہ اور فیملی شدید ذ ہنی دباؤ کا شکار ہیں۔دوسری جانب مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کو بھی گر فتار کیا جائے ، ہمیں انصاف چاہئیے،ہم نے کچھ نہیں کیا،پولیس نے ہمیں بلا جواز گرفتار کیا ہے۔ملزمان کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بے گناہ ہیں ، انہیں بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے ، ایک ملزم کی فیملی نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارا بچہ گھر میں تھا،ایک اور گرفتار ملزم نے کہا کہ ہمارا بچہ بھی ان کے ساتھ تھا جس پر اسے گرفتار کر لیا ، ایک اور فیملی نے بھی حکام سے مطالبہ کیا کہ عائشہ اکرم کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ، 12 اگست کو عائشہ اکرم نے مسیج کرکے لڑکوں کو وہاں بلایا تھا۔یاد رہے کہ 14 اگست کے روز چار سو سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر ا ٹیک  کردیا تھا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں ، سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.