Breaking News

خدا کیلئے ہماری مدد کرو، ترکی نے کس کام کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی؟ پاکستانیوں کیلئے تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکی پاکستان کا بہت اچھا دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے تاہم اب ترکی نے پاکستان سے مدد مانگی لی ہے تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکا سمیت غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے لیے ترکی نے پاکستان سے مدد مانگ لی۔

امریکی صدر جوزفکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں نے امریکی ہم منصب کو بتایا ہے کہ ترکی کابل ائیرپورٹ کے انتظام میں پاکستان کو اپنے ساتھ ملائیں گے اور ان سے مدد لیں گے۔امریکا نے کہا ہے کہ ترکی نے ایس 400ڈیل کے مقابل کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کی پیش کش کی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ذمہ داران نے کہا کہ برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس کے دوران میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کا محور کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے میں ترکی کا کردار ہو گا ۔امریکی ذمے داران کا کہنا تھا کہ کسی بھی دوسرے ملک یا کمپنی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ جلد یا سہولت کے ساتھ ہوائی اڈے کی سیکورٹی کے از سر نو انتظامات کرے۔ ترکی کا کوچ کرنا سفارت خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو کام بند کرنے پر مجبور کر گا۔ اس کے سبب افغان حکومت اور فوج کا کام جاری رکھنے کے لیے اربوں ڈالر بطور اضافی امداد خرچ کرنا ہوں گے۔امریکی دفاعی ذمے داران کے مطابق اس کے بدلے موجودہ وقت میں امریکی سپورٹ ایم کیو 9ڈرون جہازوں تک محدود ہو جائے گی۔ یہ جہاز متحدہ عرب امارات میں الظفرہ کے اڈے پر تعینات ہیں۔ یہ جہاز افغانستان کے اوپر اڑان بھر کر امریکی کی حمایت یافتہ مقامی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.