Breaking News

ریمبو کا ٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟کہانی میں نیاموڑ آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت اور دست درازی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں ۔عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو کا ٹک ٹاکر سے کیا تعلق؟لڑکے نے اپنے پہلے انٹرویو میں سب بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 14اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں ہونیوالے واقعہ نے خواتین میں مزید خوف و ہرا س پھیلا دیا ہے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے اس دل خراش واقعہ کے بعد مزید ایسے 2واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔رکشے میں بیٹھی لڑکی کی ویڈیو بنائی گئی جب کہ ایک اوباش نے اس غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔دوسرے واقعہ میں 14اگست ہی کے دن خواتین کو پارک میں ظلم کانشانہ بنایا گیا پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پر تشد د کی وائرل ویڈیو کا سراغ لگا لیا۔نجی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاکرعائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو نے بتایا کہ اس کا تعلق گجرات سے ہے عائشہ کو بہن ،دوست سمجھتا ہوں میں غریب ہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا،ہم 2سال سے ایک ساتھ ہیں۔ریمبو کا کہنا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں ۔عائشہ کی شادی نہیں ہوئی ہمارے درمیان کوئی اور بات نہیں بس ہم مل کر ٹک ٹاک بناتے ہیں۔لاہورمیں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ غیراخلاقی حرکت اوردست درازی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیاپرچہ مگوئیاں کی جارہی ہیں ۔عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو کاٹک ٹاکر سے کیا تعلق؟لڑکے نے اپنے پہلے انٹرویو میں سب بتادیا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *