اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے ایکشن اداکار نانا پاٹیکر نے ماضی کے نامور ہیرو سنجے دت کیساتھ کام نہ کرنے کی قسم کیوں کھائی؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے ۔
بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر اور سنجے دت، دونوں نے ہی اپنے ٹیلنٹ سے اداکاری کی دُنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے اور دُنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج بھی کررہے ہیں۔دونوں کی فلموں میں اُن کی اداکاریدیکھ کر ہر ایک شخص اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے تاہم نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کام نہ کرنے کی جو قسم کھائی تھی وہ ابھی تک قائم رکھی ہوئی ہے اور اب اُنہوں نے اس قَسم کی وجہ بھی بتادی ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ سال 1993ء میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت پرممبئی بم د ھما کوں کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد اُنہیں سال 2006ء میں سز ا سُنائی گئی تھی۔کچھ عرصے کےبعد سنجے دت کو اس کیس کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا انہی وجوہات کی بناء پر نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی ۔نانا پاٹیکر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’وہ سنجے دت کو اُن کے جُر م کی یہی سز ا دے سکتے ہیں کہ وہ اُن کے ساتھ کبھی کوئی کام نہ کریں۔بالی ووڈ اداکار نے کہا تھا کہ ’سنجے دت نے جو جُر م کیا وہ بہت خطرناک تھا تو اُن کی سزا کیوں کم کی گئی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بالکل غلط ہے کہ ایک اداکار کے لیے الگ قانون ہے اور غریب یا عام آدمی کے لیے الگ قانون ہے۔