Breaking News

حکومت کا بڑا فیصلہ! ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں پہلے پہی کافی زیادہ اضافہ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے عوام خاصے پریشان ہیں تاہم اب عوام کے لئے ایک اور خبر آ گئی ہے حکومت کی طرف سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے لئے نیا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے تجویز کئے گئے پلان کے مطابق 300یونٹ یا اس سے زائد استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو’خوشحال‘ قرار دیتے ہوئے دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی گئی ہے جبکہ 400 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والا امیر تصور کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کمرشل یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی دو مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور با ضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی۔ اتھارٹی کی جانب سے 2سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔اتھارٹی نے پابندی کا فیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہرا ساں کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔ جس سے ملک کی بڑی بدنامی ہوئی تھی۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *