یہ معروف بالی وڈ اداکارہ جو پانی پیتی ہیں وہ دراصل کہاں سے آتا ہے ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خود کو فٹ رکھنے کے لئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے،دنیا بھر میں موجود شوبز اور دیگر مشہور شخصیات خود کو فٹ رکھنے کے لئے جِم اور اچھی غذاؤں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات خود کو اچھا اور فٹ رکھنے کے لئے مہنگا ترین پانی بھی استعمال کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیے۔گزشتہ دنوں اروشی روتیلا دہلی سے ممبئی پہنچیں تو ائیرپورٹ پر وہ پانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں۔ اس بوتل کو میڈیا میں خبروں کے طور پر کافی جگہ بھی ملی تھی۔اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ جس کی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور اسے بالی ووڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اروشی روتیلا کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔ دوسری جانب مینار پاکستان واقعہ،ٹک ٹاکر عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے کئی سوال اٹھا دیئے, عائشہ کے قریبی دوست بھی منظر سے غائب ہو گئے۔ پولیس نے عائشہ کے قریبی ساتھی ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹک ٹاکرعائشہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔ والدہ کے مطابق انکی بیٹی کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی، 14 اگست کے دن ڈیوٹی سے واپسی پر مینار پاکستان گئی۔ عائشہ کے ساتھ ویڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔

Leave a Comment