اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی گھر میں بنائی ہوئی کچھ تصاویر لیک ہوئی ہیں ، وہ پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جن تصویروں اور ویڈیوز کی امید کی جا رہی ہے وہ نہیں آئیں گی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں قاسم علی شاہ کا کہنا تھا۔
کہ ان کی گھر میں بنائی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہیں۔ یہ وہ تصویریں ہیں جن میں کچھ بھی قابل اعتر اض نہیں ہے۔ گھر میں وہ بنیان میں بھی رہتے ہیں اور کبھی اسے اتار بھی دیتے ہیں۔ بعض اوقات دھوتی بھی باندھ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گھر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے کہا جا رہا ہے کہ ان کی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی آئیں گی۔ وہ پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جن تصویروں یا ویڈیوز کا انتظار کیا جا رہا ہے وہ نہیں آئیں گی۔ البتہ فیملی کی تصاویر لیک کی جا سکتی ہیں۔ قاسم علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے معاملے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی ہے۔ دوسری جانب جن جن پاکستانیوں کا شناختی کارڈ بننے والا ہے وہ یہ خبر پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ۔۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجرا کر دیا،نئے نظام کی بدولت ہر پاکستانی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے،’’آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ‘‘ کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ نادراترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ ہفتے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ڈیجیٹل پاکستان کے مکمل روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔