اب اُڑیں گے پُرزے۔۔۔۔مینار پاکستان واقعہ، عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گریٹر اقبال پارک میں ٹاک ٹاکر کیس میں انوسٹی گیشن پولیس نے اب تک 40 افراد کو حرا ست میں لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زیرحر است نوجوانوں میں سے متعدد ویڈیوز میں موجود ہیں۔ پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا۔

ریمبو کا بیان بھی سی آئی اے پولیس نے ریکارڈ کرلیا ۔ ریمبو نے اپنے اور ساتھی ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ واقعے کی تفصیل بتائی۔ زیر حراست نوجوانوں کی شناخت کے لیے ریمبو کی بھی مدد لی جارہی ہے ۔ ریمبو کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات بھی مقدمہ میں شامل کی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب نیا طریقہ کا ر لاگو ، جن جن پاکستانیوں کا شناختی کارڈ بننے والا ہے وہ یہ خبر پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ۔۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجرا کر دیا،نئے نظام کی بدولت ہر پاکستانی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے،’’آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ‘‘ کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ نادراترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ ہفتے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ڈیجیٹل پاکستان کے مکمل روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نادرا کے ڈیٹا بیس کو کسی بھی قسم کے غلط اندراج سے پاک بنانے کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔

Leave a Comment