Breaking News

نیا طریقہ کا ر لاگو ، جن جن پاکستانیوں کا شناختی کارڈ بننے والا ہے وہ یہ خبر پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیا طریقہ کا ر لاگو ، جن جن پاکستانیوں کا شناختی کارڈ بننے والا ہے وہ یہ خبر پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ۔۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجرا کر دیا،نئے نظام کی بدولت ہر پاکستانی تصدیق کر سکتا ہے۔

کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے،’’آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ‘‘ کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ نادراترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ ہفتے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ڈیجیٹل پاکستان کے مکمل روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نادرا کے ڈیٹا بیس کو کسی بھی قسم کے غلط اندراج سے پاک بنانے کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔ طارق ملک نے چیئرمین نادرا کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں تصدیق و تجدید کے نظام کو تخلیق کیا اورعملدرآمد یقینی بنایا جس کی بدولت نادرا ڈیٹابیس میں موجود غیرملکیوں کی نشاندہی انتہائی آسان ہو گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تصدیق و تجدید کے اس جدید ترین نظام کی بدولت تمام پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ تاریخ اجراء ایس ایم ایس کریں۔ جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات(فیملی ٹری) موصول ہوں گی۔ کوئی بھی معلومات اگر درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں۔ نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ سے رابطہ کرے گا۔ تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔

About admin

Check Also

ایک بد کار عورت سے کسی سادہ لوح شخص کا نکاح ہو گیا۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک بد کار عورت سے کسی سادہ لوح شخص کا نکاح ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *