Breaking News

سپریم کورٹ آف پاکستان کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، وجہ کیا بنی ؟آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں نیا موڑ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت، عدالت عظمی یعنی سپریم کورٹ آف کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کی وکلا برادری چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ایڈہاک پر تقرری کے خلاف ایک ہوگئی ۔ 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کے خلاف سڑکوں پر آنے اور اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔ سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے کنونشن منعقد کیا گیا۔ پورے پاکستان کے بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اہم رہنماؤں سمیت وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ بار صدر لالا لطیف آفریدی، علی احمد کرد، ضیاء الحسن لنجار، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی، بریسٹر صلاح الدین ،امجد شاہ ، قربان ملانو و دیگر رہنما شریک ہوئے۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے 9 تاریخ کو سپریم کورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ صدر بار نے کہا 9 تاریخ کو میں سپریم کورٹ بند کرانے کے لیے اپنی دونوں ٹانگیں تڑوانے کے لیے تیار ہوں ۔ سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر بیریسٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ گجر نالے پر ہزاروں گھر توڑ دیے گئے لوگ بھوکے ن، ن، گے گھوم رہیے ہیں ۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد نے جوڈیشل کمیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کی کیا صلاحیت ہے؟ مت کرو ایسا ہم بہت خطرناک لوگ ہیں ۔ ہم کو مت چھیڑیں، ایک سیٹی بجے گی سارا سسٹم نیچے آجائیگا۔ تقریب میں وکلا رہنما یاسین آزاد، سردار لطیف کھوسہ ، مسعود گجر ، عاشق سولنگی، حیدر امام زیدی، احمد خٹک ، یوسف لغاری، عابد زبیری و دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.