یہ انسانوں کا معاشرے ہے یا جانو روں کا، 14اگست کی تیسری ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر بد سلوکی کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں او با ش نوجوانوں کی جانب سے لڑکیوں کو تنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویسے تو ماضی میں بھی کئی ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں راہ چلتی لڑکیوں کر چھیڑا جاتا تھا اور ناز یبا حر کات کی جاتی تھیں۔یوم پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے نے تو سب کے دل دہلا دیے ۔ گریٹر اقبال پارک میں یوم پاکستان پر مزید اس طرح کے دو واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔اور اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جو ممکنہ طور پر یوم پاکستان کی ہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک کے اندر فیملی کے ساتھ موجود لڑکی کو ہرا سا ں کیا گیا،ذرائع کے مطابق او با ش نوجوانوں نے لڑکی کو فیملی سے الگ کر کے تشد د کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔۔ اس ویڈیو سے متعلق واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ویڈیو کس شہر اور جس شاہراہ کی ہے، لیکن ممکنہ طور پر یہ لاہور کی شاہراہ لگ رہی ہے۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ کیس کے مقدمہ میں مزید 2 دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔

Leave a Comment