لاہور (نیوز ڈیسک)چنگ چی میں بیٹھی لڑکی کا بو سہ لے کر فرار ہونے والے او با ش نوجوان کی شناخت ہوگئی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ نا ز یبا حر کت کر کے فرار ہونے والے نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔
اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگ چی رکشہ میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبر دستی بو سہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اب اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریس ہوگیا ہے، گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے گی۔ خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں بھی منچلوں نے ایک خاتون سے بد تمیز ی کی،کپڑے پھا ڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پراس واقعہ کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ اس کیس میں اب تک چالیس افراد کو حر است میں لیا جا چکا ہے جنہیں عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس واقعے میں بھی اب تک 66 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔تحقیقات میں اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی اور گریٹر اقبال پارک انتظامیہ مقرر کردہ تعداد سے کم سکیورٹی گارڈز فراہم کررہی تھی۔