اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیو نیوز کی سابقہ اینکر اور معروف تجزیہ کار رابعہ انعم بھی شرم ناک سلوک کا نشانہ بن گئیں لڑکے نے ان کے ساتھ کیا کیا۔ جشن آزادی کے موقع پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ایک افسوس ناک قسم کے واقعات کی ویڈیوز سامنے آنے پر ہر طرف ہلچل مچی ہوئی ہے۔
جبکہ معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنا دیا۔رابعہ انعم نے بتایا کہ جب وہ 13 یا 14 برس کی تھیں تو ایک بازار میں لڑکے نے انہیں نا منا سب طریقے سے چھوا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنی والدہ کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ ایک تھپڑ لگانا تھا۔رابعہ انعم کے مطابق والدہ کی نصیحت کے بعد انہوں نے فوری طور پر اس لڑکے کو ڈھونڈا اور اتنے زور سے تھپڑ ما را کہ وہ زمین پر گر گیا۔ وہ بمشکل 18 سال کا ہو گا، تھپڑ کھانے کے بعد اس کے تاثرات سے اندازہ ہوا کہ اسے اس رد عمل کی امید نہیں تھی۔ “ذرا تصور کریں کہ پاس کھڑی تمام خواتین نے میرے اس عمل کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھی اسی قسم کی صورت حال کا سامنا کر چکی ہیں۔”انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ مین روڈ، پبلک پارکس اور ہجوم میں پیش آنے والے اس قسم کے واقعات کی ویڈیوز بہت پریشان کن ہیں۔ اس نوعیت کے واقعات کے خلاف کوئی بھی کھڑا نہیں ہو رہا، انہیں کھلی آزادی ہے، ایک کو سرعام لٹکا دیا جائے تو دیکھنا تبدیلی کیسے آتی ہے۔