Breaking News

عمران خان کا ساتھ دینا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی، عطااللہ عیسیٰ خیلوی بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اردو اور سرائیکی گیتوں سے دنیابھر میں شہرت پانے والے میانوالی کے گلوکار عطا ﷲ خان عیسیٰ خیلوی اپنی موسیقی و شخصیت کی وجہ سے آج بھی پاکستان کے عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لیے ماضی میں انہوں نے ایک مقبول سیاسی گیت بھی گایا۔

گانے کے بعد عطا ﷲ عیسیٰ خیلوی کے بارے میں کئی قسم کے بیانات سوشل میڈیا پر نظر آنے لگے جن میں سے کچھ عرصے سے گردش کرنے والی ایک وائرل مبینہ خبر یہ بھی ہے کہ وہ عمران خان اور ان کی پارٹی سے منسوب ہونے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے رہے ہیں۔پوسٹ میں گلوکار کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا گیا ہے کہ ’میں نے گلوکاری کی وجہ سے بہت عزت کمائی، جس کی ایک وجہ میری سیاست سے لاتعلقی بھی تھی۔ لیکن تحریک انصاف کے لیے ’بنے گا نیا پاکستان‘ گا کر میں نے اپنی زندگی کی فاش غلطی کی، اور اپنی عزت کو داؤ پر لگا بیٹھا۔جب نیوز ویب نے اس خبر کی تصدیق کے لیے عطا ﷲ عیسیٰٰ خیلوی سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ ان کے اور پی ٹی آئی کے حوالے سے سامنے آنے والی ان خبروں میں کتنی صداقت ہے تو انہوں نے اس بیان کو ’ایک بھونڈی کوشش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ جھوٹ ہے۔ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ یہ کسی مخالف گروپ کا کام ہے۔ میں کئی بار اس کی تردید کر چکا ہوں، لیکن پھر بھی ایسی من گھڑت خبروں کو پھیلایا جا رہا ہے۔امریکہ میں مقیم عطا ﷲ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے اور گلوکار سانول نے بتایا کہ ان کے والد اور عمران خان کا تعلق اس زمانے سے ہے جب عمران خان نے سیاست میں ابھی قدم بھی نہیں رکھا تھا۔’لوگوں نے میرے والد کے خلاف بہت پروپیگینڈا کیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کے موت کی جھوٹی خبریں بھی چلائیں۔ ایسا کرنا غلط ہے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *