کابل سے فرار ہوتے ہوئے امریکی جہاز سے گر کر ہلا ک ہونے والے ایک شخص کی شناخت ہو گئی ،کون تھا اور امریکہ کیوں جا رہا تھا ؟ غمزدہ باپ نے تفصیل بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گذشتہ پندرہ اگست طا لبا ن کے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے موقع پر ہوائی اڈے پرایک المناک واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں امریکہ کے ایک ہوائی جہاز سے لٹک کر تین افراد گر کر ہلا ک ہوگئے ۔طیارے کے ساتھ لٹک کرفرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلا ک ہونے والوں میں ایک 22 سالہ ڈینٹل ڈاکٹر بھی تھا۔

جس کی شناخت ’محمد فیدا‘ سے کی گئی ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق محمد فیدا کے والد بایندا سیان نے بتا یا کہ اس کے بیٹے نے کئی سال تک سکول میں بہت سنجیدگی سے تعلیم حاصل کی۔ سکول کے بعد وہ یونیورسٹی میں داخل ہوا اور یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد اس نے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت شروع کی۔ ایک سال بعد اس نے شادی کی مگر شادی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے کے باعث وہ مقروض ہوگیا۔ شادی کے اخراجات کی وجہ سے مقروض ہوگیا تھا اور وہ قرضوں کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔ اس نے بیرون ملک ملازمت کا سوچنا شروع کیا۔ جب اسے پتا چلا کہ طالبان کی آمد کے خطرے کے بعد امریکا افغان شہریوں کو بیرون ملک لے جانے میں مدد دے رہا ہے۔ محمد فیدا کے والد نے بتایا کہ طالبان کی آمد کے دوسرے روز اس کا بیٹا صبح کو گھر سے چلا گیا۔ گھر والوں کا خیال تھا کہ وہ معمول کے مطابق اپنے کام پر اسپتال میں ہے۔ ظہر کے بعد اس کے ساتھ صرف ایک بار رابطہ ہوا اور گھنٹی بجنے کے بعد موبائل بند ہوگیا۔ایک شخص نے ہمیں بتایا کہ ایک شخص طیارے سے گرا ہے اور اس کا موبائل نمبر یہ ہے۔اس نے کال کرنے والے سے پتہ لیا اور اپنے بیٹے کی تلاش میں چلا گیا بہت جلدی سڑک پرچلتے ہوئے میں یہ محسوس کرتا تھا کہ میرا بیٹا زندہ ہے لیکن جب میں پہنچا تو میں نے اسے مردہ پایا۔

About admin

Check Also

رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال صبح تک کسی کو پتہ بھی نہ چلا؟سب کو رولا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار جیکی شیروف ٹیلی ویژن شو کے دوران امیتابھ بچن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *