Breaking News

نامور پاکستانی شخصیت کے آخری الفاظ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب دنیا آپ کے سامنے بکھر رہی ہو، تمام عمر جس مو ت کو جھٹلایا، وہ سب سے بڑی حقیقت بن کر سامنے کھڑی ہو، تو انسان کے منہ سے جو الفاظ نکلتے ہیں، وہ اس کی پوری زندگی کا لب لباب ہو سکتے ہیں۔جب مشہور لوگ انتقال کرتے ہیں۔

تو ان کے آخری الفاظ تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ایک شخص کے آخری الفاظ انتہائی چونکا دینے والے بھی ہو سکتے ہیں، جس میں اس شخص کے مجموعی احساسات کی ایک جھلک ملتی ہے۔ان میں سے کچھ زندگی کے آخری سفر پر روانہ ہونے سے پہلےجشن منانے کی آرزو کرتے ہیں تو کچھ نڈر لوگ مو ت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی تقدیر کو آزماتے ہیں اور کسی معجزے کے منتظر رہتے ہیں۔دنیا سے رخصت ہونے والے مشہور لوگوں کے آخری الفاظ کیا تھے، آپ کو بتاتے ہیں۔قائداعظم: قائداعظم کے معالج پروفیسر ڈاکٹر الہیٰ بخش نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ بانی پاکستان کے آخری الفاظ ’میں اب نہیں‘ تھے، جس کے آدھے گھنٹے بعد ان کا انتقال ہوا۔صدام حسین : صدام حسین نے دو دہائیوں تک عراق میں آ مر یت کا راج رکھا لیکن 2003 میں ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور انہیں گر فتا ر کر لیا گیا۔ انہوں نے آخری لمحات میں نہ معافی مانگی اور نہ کوئی افسوس ظاہر کیا اور تختہ دار پر چڑھنے کے بعد زندگی کے آخری لمحات میں کلمہ طیبہ پڑھا ’میں قسم کھاتا ہوں کہ اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد۔۔۔ ‘ان کے آخری الفاظ مکمل نہیں ہو سکے اور اس کے بعد وہ آخری سانس تک پر سکون تھے۔

لیاقت علی خان: مختلف رپورٹس کے مطابق ان کے آخری الفاظ ’اللّٰہ پاکستان کی حفاظت کرے‘ تھے۔لیڈی ڈیانا:پرنسز آف ویلز سے ہٹ کر لیڈی ڈیانا کو ان کے سماجی کاموں کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور فرانس میں گاڑی کے ایکسیڈ نٹ میں مو ت سے قبل رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ کہا ’میرے خدا، یہ کیا ہورہا ہے؟‘مائیکل جیکسن :مائیکل جیکسن کے معالج کا نراڈ مرے کے مطابق مائیکل جیکسن نے موت سے قبل ایک جملہ کہا تھا، مائیکل جیکسن کے آخری الفاظ ’مور ملک‘ کے تھے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن نے بے ہو شی کی دوا کی عرفیت ملک یا دودھ رکھی ہوئی تھی۔بینظیر بھٹو:پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو اپنے اوپر اٹیک ہونے سے قبل ’جئے بھٹو‘ کے الفاظ ادا کئے تھے۔امجد صابری:غلام فرید صابری کے فرزند امجد صابری قوال نے زندگی کے آخری ایام میں کہا کہ ’کیوں ما ر نا چاہتے ہو مجھے، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔‘عرفان خان:29 اپریل کی صبح بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان اپنے چاہنے والوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے دنیا سے رخصت ہوگئے، اہلیہ کے مطابق ’دیکھو اماں آئی ہیں، وہ میرے برابر میں بیٹھی ہیں، اماں مجھے لینے آئی ہیں‘ مر نے سے قبل عرفان خان کے آخری الفاظ تھے۔

About admin

Check Also

“ایشوریا سے بریک اپ کے بعد خود پر کنٹرول نہیں رکھ پاتا اور ایک بار تو۔۔۔۔۔ بالآخر سلمان خان نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں خود سلمان خان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *