طالبان کی حکومت کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والا ملک کونساہو گا ؟تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ ’’شہنشاہ ایران کی طرح ٹھکانے کی تلاش! کل تک اشرف غنی افغانستان کے بے تاج بادشاہ تھے اچانک بوریا بستر سمیت فرار ہوگئے پہلے ازبکستان وہاں سے دھکا پڑا مسقط پہنچے وہاں سے بھی رخصت کی درخواست پر امریکہ جانا چاہتے ہیں ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی نے فرار سے پہلے افغانوں کو دعائیں دیں زندہ باد نعرہ لگایا آگے بڑھ گئے۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ اشرف غنی کی رسوائی رہتی دنیا یاد رہے گی عالمی میڈیا میں چوٹی کی افغان شخصیات انہیں بزدل، دھوکہ باز ، غدار پکار رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان نے کہا ے کہ مقبول ترین افغان ٹی وی چینل تولو کے مالک سعد محسنی نے کہا ” اشرف غنی کی قبر پر افغان سو سال تھوکیں گے” ،انکا کہنا تھا کہ یہ کنفرم ہوگیا وہ جاتے ہوئے ساتھ ڈالرز کے 4 سوٹ کیس سمیت فرار ہوئے۔ اس بات کا غالب امکان ہے کہ چین افغانستان میں طالبان کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہو گا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے کہا ہے کہ غالب امکان ہے چین افغانستان میں طالبان حکومت کوتسلیم کرے والا پہلا ملک ہو آج چین کی دفتر خارجہ نے باقاعدہ افغانستان پر طالبان کنٹرول کو افغان عوام کی خواہشات کے مطابق قرار دیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یاد رہے پر امن افغانستان سی پیک کی شہ رگ ہوگا ،چین پاکستان پہلے ہی مشترکہ افغان پالیسی پر گامزن ہیں۔ اس حوالے سے کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ بات یقینی ہے پاکستان طالبان کے افغانستان کو تسلیم کرنے کی کسی عالمی دوڑ کو جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

About admin

Check Also

رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال صبح تک کسی کو پتہ بھی نہ چلا؟سب کو رولا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار جیکی شیروف ٹیلی ویژن شو کے دوران امیتابھ بچن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *