اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام کے لئے اہم ترین خبر۔۔۔ بارشوں کا اگلا سپیل جو کہ 20 اگست سے آ رہا ہے وہ مشرقی پنجاب تھر پارکر کشمیر اور شمالی پنجاب اور محدود طور پر خیبر پختون خواہ میں بارشیں برسائے گا۔یہ سسٹم بھارت سے آنے والے ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر معتدل بارش کا باعث بنے گا۔
مو ن سون امید سے بھی 200 فیصد کمزور جا رہا ہے۔تاہم ستمبر کا مہینہ ابھی باقی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم دیر،فیصل آباد اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی مداخلت پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشکل فیصلہ، وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کے دباؤ پر طاہر خورشید کو تبدیل کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو مختلف الزامات کے باعث پنجاب میں نہیں رکھا گیا۔ طاہر خورشید کے پنجاب میں نہ ہونے کے باوجود ’’ٹی کے گروپ‘‘ مضبوط ہے۔ طاہر خورشید کے تبادلے کے بعد ’’ٹی کے گروپ‘‘ کے ممبر ہی کو پرنسپل سیکرٹری لگا دیا گیا ہے۔ عامر جان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کو طاہر خورشید کی موجودگی میں محتاط ہو کر کام کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر خورشید کیخلاف نیب انکوائری بھی تبادلے کی وجہ بنی ہے۔ ادھر بیوروکریسی میں طاہر خورشید کے تبادلے پر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طاہر خورشید کے داماد کا وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی لگنا اور ساتھ ہی طاہر خورشید کا تبادلہ افسران میں زیر بحث ہے۔