اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیوں کہ اب گیارہ دن تک گیس نہیں ملے گی ،شہری اپنا انتظام خود کر لیں، سوئی سدرن کمپنی نے زرغون گیس فیلڈ سے مرمتی کام کے باعث 21 سے 31 اگست تک گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون سے گیس کی فراہمی کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے تاکہ فیلڈ میں پیدا ہونے والے مرمتی کام کو مکمل کیا جاسکے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا شارٹ فال ہوگا، جس کے باعث پشین کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات میں گیس کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس ضرورت کے تحت ہی بند کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیاہ حساس علاقوں کی سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ اجلاس کے دوران یوم عاشور پر قیام امن کو یقینی بنانے حوالے سے باہمی مشاورت کیساتھ حکمت عملی مرتب کی گئی ۔