طالبان کیلئے کس کی بات حرف آخر ہے؟ طالبان رہنما مولوی عبدالحق حماد نے نام بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طا لبا ن رہنما مولوی عبدالحق حماد نے کہا ہے کہ طا لبا ن چاہتے ہیں کہ متفقہ نظام آئے اور متفقہ نظام کیلئے مذاکرات جاری ہیں،فسا د افغانستان کے سربراہ نے شر وع کیا جو چار گاڑیوں میں ڈالر بھر کر بھاگا، افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان رہنما کا کہنا تھا۔

کہ تمام صوبوں کے سقوط میں 50سے زائد افراد نہیں ما رے گئے عوام کی حمایت نہ ہوتی تو صورتحال اتنے بہتر طریقے سے کنٹرول نہ ہوتی ،مولوی محمد یعقوب کی بات طالبان کیلئے حرف آخر ہے ، فسا د افغانستان کے سربراہ نے شر وع کیا جو چار گاڑیوں میں ڈالر بھر کر بھاگ گیا ہے ۔یہ طے تھا اشرف غنی ٹیم کے ہمراہ اختیار اقتدار طا لبا ن قیادت کے حوالے کریں گے اور ان کا استعفیٰ قطر جاتا اور وہاں منظوری ہوتی،استعفے کی منظوری کے بعد نئے نظام پر اتفاق ہو تا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی طے ہوا تھا کہ بہتر طریقے سے طالبان قیادت افغانستان آئے گی عملی طور پراشرف غنی اپنی ٹیم اور عوام کے ساتھ خیانت کی ہے، آج اللہ کے فضل و کر م سے طالبان افغانستان پر حاکم ہیں ، طالبان اپنے نظام کا اعلان نہیں کر رہے تو مطلب ہے طالبان چاہتے ہیں کہ متفقہ نظام آئے اور متفقہ نظام کیلئے مذاکرات جاری ہیں، شاید جلد ہی ایک ابتدائی نظام پر شورٰی کے آنے پر اتفاق ہو جائے، پھر اس کے بعد سیاسی قانون بحث کا موضوع ہے ۔مولوی محمد یعقوب کی بات طا لبا ن کیلئے حرف آخر ہے ۔

About admin

Check Also

رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال صبح تک کسی کو پتہ بھی نہ چلا؟سب کو رولا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار جیکی شیروف ٹیلی ویژن شو کے دوران امیتابھ بچن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *