اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اتوار کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔
تاہم کشمیر، بالائی/وسطی، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: بالائی و وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب۔جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکلنے کی کوشش میں 3 نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افراتفری عروج پر پہنچ گئی ہے۔افغانستان چھوڑ کر باہر جانے کے لیے لوگ بے چین ہیں۔کابل سے نکلنے کی کوشش 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے جس کی ویڈیو آخر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ تین نوجوانوں نے جہاز کے ٹائروں میں چھپ کر کابل سے نکلنے کی کوشش کی۔ تینوں نوجوان جہاز سے گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے گرنے کی زوردار آواز سنائی دی۔ویڈیو دیکھ کر صارفین کی جانب سے بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں کابل میں موجود لوگوں جہاز کے پیچھے بھی بھاگتا دیکھا جا سکتا ہے۔