اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں سربراہ آئی سی سی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت سندھ سے 2 ہزار 62 نمونوں میں سے 163 مثبت آئے ہیں جن کے تجزیے سے 65 ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید بتایا کہ کراچی میں 2 ساوَتھ افریقی وائرس اور 2 وائلڈ ٹائپ ویرینٹ کی بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 25 نامعلوم ویرینٹ کو بھی ڈیلٹا ویرینٹ سمجھا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جینو ٹائپ نمونوں میں سے 15 فیصد نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے تھے۔سربراہ آئی سی سی بی ایس نے بتایا کہ بھارتی قسم کے وائرس کی نمایاں خصوصیات میں مرض کا تیزی سے پھیلنا ہے۔احتیاطی تدابیر پرعمل نہیں کیا گیا توڈیلٹا وائرس بہت طاقتور ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا وائرس مختصر وقت میں ملک کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکلنے کی کوشش میں 3 نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افراتفری عروج پر پہنچ گئی ہے۔افغانستان چھوڑ کر باہر جانے کے لیے لوگ بے چین ہیں۔کابل سے نکلنے کی کوشش 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے جس کی ویڈیو آخر میں دیکھی جا سکتی ہے۔تین نوجوانوں نے جہاز کے ٹائروں میں چھپ کر کابل سے نکلنے کی کوشش کی۔ تینوں نوجوان جہاز سے گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے گرنے کی زوردار آواز سنائی دی۔ویڈیو دیکھ کر صارفین کی جانب سے بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔